20 فروری 2012 - 20:30

يورو زون کے وزرائے خزانہ نے بارہ گھنٹے کے مذاکرات کے بعد منگل کے روز يونان کو ايک سو تيس ارب يورو کا قرضہ دينے کي منظوري دے دي ہے-

ابنا: يورپي يونين کے ذرائع کے مطابق اس امدادي پيکج ميں نجي شبعے کے ايک سو ارب يورو کے قرضوں کي معافي اور يورو ممالک کي جانب سے يونان کے لئے مختص کئے جانے والے قرضوں کي رقوم بھي شامل ہونگي- يونان کو اس وقت تين سو پچاس ارب يورو کے قرضے کا سامنا ہے جو اس ملک کي ناخالص اندروني پيداوار کے  ايک سو ساٹھ في صد کے برابر ہے-

يورپي يونين کے وزارائے خارجہ کا يہ فيصلہ ايسے وقت ميں سامنے آيا ہے جب يونان ميں حکومت کي معاشي کفايت شعاري کي پاليسيوں کے خلاف زبردست عوامي مظاہرے ہورہے ہيں-  کہا جارہا ہے کہ عوامي دباؤ بھي يورپي يونين کے فيصلے ميں موثر ثابت ہوا ہے-...............

/169